پنجاب یونیورسٹی نے بی ای/بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں

بدھ 11 اپریل 2018 19:45

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نی19اپریل 2018ء سے شروع ہونے والے بی ای/بی ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے رول نمبر سلپس امیدواروں کو بھجوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جن طلباء و طالبات کو ابھی تک رول نمبر سلپ نہیں ملی وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے بی اے /بی ایس سی برانچ کمرہ نمبر(58) نیوکیمپس میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :