مظفرآباد‘ گھروں اور دکانوں میں چوریاں روز کا معمول بن گئی

بدھ 11 اپریل 2018 21:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) دارالحکومت مظفرآباد میں باہر سے آنے والے بھکاری اور پھیری والوں کو روکا نہ گیا جس کی وجہ سے گھروں اور دکانوں میں چوریاں روز کا معمول بن گئی ،ْ چند روپوں کی عوض یہ پیشہ وار بھکاری اور پھیری والے برارکوٹ اور کوہالہ سے مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں پھیری کے نام پر مختلف علاقوں میں اپنی چیزیں فروخت کرنے کی آڑ میں گھروں کا صفایا کرکے رفو چکر ہوجاتے ہیں جبکہ دوسری جانب بھکاریوں نے دارلحکومت مظفرآباد کو محفوظ ترین پناہ گاہ ثابت کردیا ہے جہاں ایک منٹ کے بعد ایک بھکاری حاضر ہوتا ہے جن کی انکم یومیہ دو سے تین ہزا رروپے بتائی جاتی ہے جبکہ اِن بھکاریوںمیں خوبصورت دو شیزائوںکے علاوہ دیگر کم عمر بچے بھی بھیک مانگتے ہیں جو مختلف دکانوں سے قیمتی سامان کا بھی صفایا کرجاتے ہیں جہاں مقامی پولیس مقامی افراد کے پیچھے ہاتھ منہ دو کر پیچھے پڑ جاتی ہے جبکہ اصل مجرم واپس اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں ، خیبر پختون خواہ ، وزیر استان، بلوچستان ،کوئٹہ،پنجاب،سندھ ، ملتان سے آنے والے بھکاریوں اور پھیری والوں نے مظفرآباد کو ایک محفوط مقام سمجھنے پر اِس طرف کا رخ کرتے ہیں جو ضلعی انتظامیہ او رمحکمہ پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے