سعودی عرب میں آرامکو اور دیگر تنصیبات پر ڈرون حملے

بدھ 11 اپریل 2018 21:12

سعودی عرب میں آرامکو اور دیگر تنصیبات پر ڈرون حملے
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے زیر انتظام ٹی وی چینل کے مطابق ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

آرامکو سعودی عرب کی تیل اور قدرتی وسائل کی سب سے بڑی سرکاری کمپنی ہے۔ حوثی باغیوں نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ سعودی صوبہ جازان میں آرامکو کی تنصیبات کو قصف نامی ایک ڈرون ایئرکرافٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی حکومت نے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :