ایگریکلچرل یونیورسٹی میں زیرتعلیم ڈی وی ایم کے طلباء نے رجسٹریشن منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 اپریل 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) ایگریکلچرل یونیورسٹی میں زیرتعلیم ڈی وی ایم کے طلباء نے رجسٹریشن منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پشاورپریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاموقف تھاکہ انکے فیکلٹی کی پی وی ایم سی کے رجسٹریشن منسوخ کیاگیاہے اورہمارے ڈگری پوری پاکستان میں نہیں مانی جاتی اورنہ ہم کسی پراپلائی کرسکتے ہیں ہم سے کئی محکموں میں خالی نشستیں رہ گئی اوراس وجہ سے ہم دردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔

انہوںنے کہاکہ اپنے مسائل کے حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلراوردیگرانتظامیہ سے متعددملاقاتیں کیں اوراپنااحتجاج بھی ریکارڈکرایالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان،گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے اپیل کی کہ انکے فیکلٹی کی رجسٹریشن کرانے کیلئے انتظامیہ کواحکاما ت جاری کئے جائیں اوراگرمطالبات تسلیم نہ ہوئے توفیکلٹی کوتالالگاکرپی وی ایم سی اورایچ ای سی کے سامنے دھرنادیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :