بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں زیتون ڈویلپمنٹ گروپ کا دسواں اجلاس

بدھ 11 اپریل 2018 22:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں زیتون ڈویلپمنٹ گروپ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کی جبکہ زیتون کی ترویج و ترقی سے متعلقہ مختلف سرکاری و پرائیویٹ اداروں ،تنظیموں کے نمائندگان اور ماہرین کے علاوہ پوٹھوار کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے زیتون کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء کو زیتون کی ترقی کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔زیتون کے کاشتکاروں نے تجربات کے باہمی تبادلہ کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل پر بھی بحث کی ۔سیکرٹری زراعت نے کاشتکاروں کے مسائل ترجحیی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا ۔اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے چولستان انسٹی ٹیوٹ ا ٓف ڈیزرٹ سٹڈیز (اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور )اور گرین ریوولوشن (پرائیویٹ ) لاہور کے ساتھ مفاہمت کی دو الگ الگ یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔