فیصل آباد، عابدہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو یونیورسٹی سے اخراج کرنے پراسلامی جمعیت طلبہ کی پریس کانفرنس

عابدہ کے قاتلوںکی گرفتاری کیلئے مظاہرہ کرنے والے طالب علموںکو یونیورسٹی سے نکالنے سے واضع ہوتاہے انتظامیہ واقعہ میں ملوث ہے، جمعیت طلباء کا بیان

بدھ 11 اپریل 2018 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ سے زیادتی کے بعدقتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پرمظاہرہ کرنے والے طالب علموںکایونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اخراج کرنے پراسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم یاسرکھارا نے متاثرہ طالب علموں کے ہمراہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کی جانب سے عابدہ کے قاتلوںکی گرفتاری کیلئے مظاہرہ کرنے والے طالب علموںکو یونیورسٹی سے نکالنے سے واضع ہوتاہے جیسے انتظامیہ بھی اس واقعہ میں ملوث ہے،اس موقع پرموجودیونیورسٹی کے طلبہ نے کہاکہ عابدہ کے ساتھ ہونیو الے المناک واقعے پر ہرآنکھ اشکبارہے۔

لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ہردردل والارکھنے والاشخص قاتلوںکی جلدازجلدگرفتاری چاہتاہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پرکوئی ایکشن نہیں لیابلکہ عابدہ کے قاتلوںکی گرفتاری کے لئے مظاہرہ کرنے والے طالب علموںکی ہی دشمن بن گئی ہے،یونیورسٹی کے اندران کاداخلہ بندکردیاجبکہ یونیورسٹی میں مڈٹرم کے امتحانات ہورہے ہیںاورہمیں امتحانات میں بھی بیٹھنے نہیں دیاجارہاہے ۔

طلبہ نے کہاکہ طالب علموںکے لئے گورنمنٹ کے تعلیمی ادارے کے دروازے بندکرنے کا یونیورسٹی کاگھناونااقدام ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے ،مظاہرہ کرنیو الے طلبہ نے کوئی ایسااقدام نہیں کیاجویونیورسٹی کے لئے باعث شرمندگی ہولیکن یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے نے جی سی یونیورسٹی کو پورے ملک میں بدنام کردیاہے۔ یونیورسٹی وائس چانسلرکی ذاتی ملکیت نہیں ہے کہ اس کاسٹاف طالب علموںکواپنے مظلوم ساتھیوںکی لئے آوازاٹھانے پر روک سکے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے اس گھناونے اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ان طالب علموںکو فی الفوربحال کیاجائے اورجوطالب علم انتظامیہ کے اس ناانصافی پرمبنی فیصلے کی وجہ سے امتحانات نہیں دے پائے ان سے دوبارامتحانات لئے جائیں۔طلبہ کاکہناتھاکہ اگرہمارے مطالبات فوری طورپرپورے نہ ہوئے تو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مورخہ16اپریل بروزسوموارسے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :