سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے‘
مال روڈ کو میاں میر پل سے لیکراستنبول چوک تک ریڈ زون قرار دیدیا گیا سیف سٹی کے کیمروں سے مظاہرے اور احتجاج کرنے والے افراد کی تصاویر محفوظ کر لی جائیں گی،آئی جی پنجاب
بدھ 11 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
انہوں کی ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کیمروں سے پٹرولنگ فورسز ، ڈولفن ، پیرو ، ناکوں پر تعینات اہلکاروںاور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر طرح کی سرگرمیوںکی نگرانی پر بطور خاص توجہ دی جائے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج سیف سٹی آئی سی تھری میں اعلی سطحی اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران خان، ڈی آئی جی اکبر ناصر ، محمد ندیم کھوکھر ، ایس پی محمد نوید ، اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹی علی عامرملک نے آئی سی تھری کی ورکنگ اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حل کئے گئے اہم کیسز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ شاہراہوں پر لگے کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج سے دہشت گردی سمیت کئی ہائی پروفائل کیسز ٹریس کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں سے قتل ، ڈکیتی،فائرنگ ، چوری اور ٹریفک حادثات سمیت مختلف سنگین جرائم کے واقعات کی 568ویڈیو ریکارڈنگز تفتیشی افسروں سمیت مختلف متعلقہ اداروں کو فراہم کی گئی ہیں جو جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرمان کو سزا دلوانے میں بنیادی کردارکی حامل ہونگی ۔سیف سٹی کی جانب سے سول لائنز ڈویژن کو 162، سٹی ڈویژن کو 90،صدر ڈویژن کو 39،کینٹ ڈویژن کو 30،اقبال ٹائون ڈویژن کو 48،ماڈل ٹائون ڈویژن 109اور دیگر اداروں کو 90 ریکارڈنگز فراہم کی گئی ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر لگائے گئے کیمروں کے ذریعے خاص طور پر سٹریٹ کرمینلز کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں ایس پی رینک کے افسران تین شفٹوں میں کیمروں کی مانیٹرنگ کے ذریعے فیلڈ افسران کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کی مانیٹرنگ کے عمل سے فورس کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہو گی ۔اجلاس میں آئی جی پنجاب کوپنجاب کے دیگر شہروں میںزیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.