پی ایس ایکس میں معمولی تیزی کا رجحان رہا، 100انڈیکس9.77پوائنٹس کے اضافے سے 46486.50 پوائنٹس پر بند

بدھ 11 اپریل 2018 23:32

پی ایس ایکس میں معمولی تیزی کا رجحان رہا، 100انڈیکس9.77پوائنٹس کے اضافے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) میںمعمولی تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس9.77پوائنٹس کے اضافے سے 46486.50 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک ارب5 کروڑ32 لاکھ81ہزار473 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میں3ارب 35کروڑ87 لاکھ46 ہزار451 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں6 کروڑ45 لاکھ51ہزار950 حصص کااضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سرمایہ کارمیںملا جلا رجحان رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس9.77 پوائنٹس کے اضافے سے 46486.50 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں15.52پوائنٹس کی مندی سی23326.08پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں11.69 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں58.83پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس76.40پوائنٹس کی کمی سی17962.46پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس23.85پوائنٹس کی تیزی سے 21746.53پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس21.99پوائنٹس کے اضافے سے 23106.01پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر391کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سی220کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،157کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت41.90روپے کے اضافے سی879.90روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائڈ پاکستان کے حصص کے سودے بھی21.70روپے کی تیزی سی455.88روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت130روپے کی مندی سی12850روپے اورباٹا پاکستان کے حصص کی قیمت بھی99روپے کی کمی سی2875روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبارایگری ٹیک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جوایک کروڑ91لاکھ48ہزار500 شیئرز رہا جس کی قیمت7.49روپے سے شروع ہو کر 82 پیسے کے اضافے سی8.31روپے پر بند ہوئی جبکہلوٹی کیمیکلز ایکس ڈی کے ایک کروڑ 80 لاکھ 83 ہزار500حصص کے سودی11.15روپے سے شروع ہوکر19پیسے کی تیزی سے 11.34روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر28کروڑ 43لاکھ83ہزار920حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 26 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 921 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل94کھرب 98 ارب 93 کروڑ 43لاکھ 91ہزار68روپے سے بڑھ کر94کھرب 99ارب98کروڑ76لاکھ 72ہزار541روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور5کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ80 لاکھ54ہزار13حصص کا کاروبار ہوا۔