بیوٹی مصنوعات کی عالمی نمائش بیوٹی ورلڈ 8 مئی سے دبئی میں شروع ہوگی

بدھ 11 اپریل 2018 23:32

بیوٹی مصنوعات کی عالمی نمائش بیوٹی ورلڈ 8 مئی سے دبئی میں شروع ہوگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) بیوٹی مصنوعات کی عالمی نمائش بیوٹی ورلڈ 8 مئی سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔ بیوٹی پروڈکٹس، بالوں، خوشبو اور دیکھ بھال سے متعلق بین الاقوامی نمائش تین دن تک جاری رہے گی، یہ نمائش بین الاقوامی بیوٹی میجرز نئے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرتے ہیں۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق پاکستان سے کل 28 کمپنیاں بیوٹی ورلڈ میں شرکت کرینگی جن میں سے 16 ڈائریکٹ جبکہ 12 ٹریڈ ڈیولپمنٹ آتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2018 کا حصّہ بنیں گی۔

ڈائریکٹ نمائش میں حصہ لینے والوں میں سے چند فیس فریش، فائزہ بیوٹی کریم، گولڈن پرل کاسمیٹکس، کنگز کیمیکل کارپوریشن، محمد ہاشم تاجر سرمہ اور نور گولڈ کاسمیٹکس ہیں جبکہ ایڈ مور کاسمیٹکس، بلیک روز کاسمیٹک،پروفیشنل بیوٹی سلیوشنز، شروق فارماسوٹیکل، شانز کاسمیٹک اینڈ کیمیکلز اور دیگر ٹریڈ ڈیولپمنٹ آتھارٹی آف پاکستان کے پویلین کے ساتھ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی نمائش کنندگان کاسمیٹکس اینڈ سکن کئیر، میل گرو منگ ۔ہیر اینڈ شیونگ، پروفیشنل مینی کیور۔ پیڈی کیور اینڈ ایسیسریز، پرسنل کئیر اینڈ ہائی جین اور خشبو ئوں جیسی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ نہ صرف بیوٹی مصنوعات کی نہیں بلکہ مجموعی طور پر خوبصورتی میں اضافے سے متعلق نمائش ہے۔2017 میں 1,570 نمائش کنندگان 57 ممالک سے جبکہ 42,012 تجارتی خریداروں نے 135 ممالک سے اس نمائش کا رخ کیا۔

پاکستان سے تقریباً 500 سے زائد تجارتی خریدار ہر سال بیوٹی ورلڈ کا دورہ کرتے ہیں جو کہ اسکن کئیر،پرفیومز اور دیگر مصنوعات کی تجارت کرتے ہیں۔ سلونز اور ہیر ڈریسرز کی ایک بڑی تعداد بھی نمائش کا دورہ کرتی ہے۔ اس سال بھی پاکستان سی28 کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی جبکہ دنیا بھر کے تقریباً 135سے زیادہ ممالک سے خریداروں کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :