خبردار ،کہیں جو آپ کھا رہے ہیں وہ کینسر کا سبب تو نہیں بن رہا

چپس،پاپ کارن اور انرجی ڈرنکس سمیت ایسی چیزیں جن کو ہم شوق سے کھاتے ہیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 اپریل 2018 23:18

خبردار ،کہیں جو آپ کھا رہے ہیں وہ کینسر کا سبب تو نہیں بن رہا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11اپریل 2018):خبردار ،کہیں جو آپ کھا رہے ہیں وہ کینسر کا سبب تو نہیں بن رہا۔چپس،پاپ کارن اور انرجی ڈرنکس سمیت ایسی چیزیں جن کو ہم شوق سے کھاتے ہیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورزش کی کمی اور غیر متوازن غذاوں نے انسان کو نت نئی بیماریوں کا مریض بنا ڈالا ہے۔ہم روز مرہ زندگی میں ایسی بہت سی غذائیں استعمال کرتے ہیں جن کا استعمال ہماری صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایسی ہی بہت سی غذائیں ہم میں کینسر کا باعث بن رہی ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق پوٹاٹو چپس بے تحاشہ چکنائی اور مصالجات کی وجہ سے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ مائیکروویو اوون میں بننے والے پاپ کارن بھی کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ پسندیدہ غذائیں جو ہم میں روزمرہ استعمال کرتی ہیں مگر وہ مضر صحت ہیں ان میں مصنوعی طریقے سے بننے والے اچار، انرجی اور سوڈا ڈرنکس ،مصنوعی مٹھاس اور ذخیرہ شدہ گوشت شامل ہیں۔