ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج ،زیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے گھر کے باہر دھرنا

بدھ 11 اپریل 2018 23:37

ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج ،زیر مملکت کیڈ  طارق فضل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) ڈیلی ویجز اساتذہ کا کو 101 دن مکمل ہوئے مطالبات منظور نہ ہونے پر وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر چٹھہ بختاور کے باہر اساتذہ کی جانب سے دھرنا دیدیا گیا ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اتنے دن سراپا احتجاج رہنے کے باوجود بھی ہماری کوئی سن نہیں رہا ہے، اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں، حکومت ہمارے مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری وعدے کر رہا لیکن وعدے وفا نہیں کر رہا ہے، مظاہرین اور پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اور نعرے بازی بھی کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :