پہلی مرتبہ کوئی ملک امریکی ڈرون طیارے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اپریل 2018 00:58

پہلی مرتبہ کوئی ملک امریکی ڈرون طیارے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا
لندن/دمشق/نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2018ء) پہلی مرتبہ کوئی ملک امریکی ڈرون طیارے تباہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے کہا کہ روس نے شام میں آنے والے امریکی ڈرون جام کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سگنلز جام کیے جانے کے سبب امریکی ڈرون گر کر تباہ ہوگئے یا ناکارہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق روس نے شام میں فوج کو ہائی الرٹ بھی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی ملک امریکی ڈرون طیاروں کو جام کرکے تباہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل کبھی کوئی ملک یا فوج امریکی ڈرون طیاروں کو نہ جام کر سکی ہے نہ ہی کبھی انہیں نشانہ بنا پائی ہے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں امریکی صدر نے روس کو شام پر میزائل حملے کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ روس تیار ہو جائے، امریکی میزائل جلد شام کا رخ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :