یورپ آنے والے مسلم تارکین وطن کو حملہ آور سمجھتا ہوں، تیسری مرتبہ ہنگری کے وزیراعظم منتخب ہونے والے وکٹور اوربان کا جرمن اخبار کو انٹرویو

جمعرات 12 اپریل 2018 11:00

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) تیسری مرتبہ ہنگری کے وزیراعظم منتخب ہونے والے وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ وہ یورپ آنے والے مسلم تارکین وطن کو مسلمان حملہ آور سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار ’دی بلڈ‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے بڑی تعداد میں یورپ آئے یہ مسلمان مہاجر ہمیں متوازی معاشروں کی طرف لے کر جائیں گے کیوں کہ مسیحی اور مسلم سماج کبھی یکجا نہیں ہوسکتے۔ اوربان کا کہنا تھا کہ متنوع ثقافت محض ایک مفروضہ ہے اور درحقیقت مہاجرین کے روپ میں مسلمان حملہ آور یورپ آ رہے ہیں۔ وکٹور اوربان یورپی ممالک میں مہاجرین کی آمد کے خلاف اٹھنے والی نمائندہ آواز رہے ہیں۔ وہ تارکین وطن کو زہر اور ہجرت کو حملہ قرار دیتے ہیں۔