پی آئی اے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے قومی ایئرلائن کو تباہ کرنے والے دشمن اور غدار ہیں۔چیف جسٹس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اپریل 2018 11:45

پی آئی اے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے قومی ایئرلائن کو تباہ کرنے والے دشمن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل۔2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے پی آئی اے کی نجکاری اورآڈٹ سے متعلق ازخودنوٹس کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اوربربادکرنے والے دشمن اور غدار ہیں۔ انہوں نے پی آئی اے کے تمام سابق ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پی آئی اے کی نجکاری اور آڈٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق اٹارنی جنرل کوطلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ نے نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا.دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ رکھتی ہے؟پی آئی اے کے وکیل نے 9سال کا آڈٹ ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نےوکیل سے مکالمہ کیا کہ ہمیں اب تک ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں،پی آئی اے کے وہ ایم ڈی آجائیں جن کےادوار میں نقصان ہوا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت کیا ہے؟وکیل پی آئی اے کے وکیل نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں پی آئی اے کے فی شیئر قیمت 5 روپے ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام سابق ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،ہم ایک کمیشن بنا رہے ہیں تاکہ معاملے کی تحقیقات ہو۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے ایم ڈیز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا بڑا اثاثہ تباہ کردیا،آپ لوگوں نے ظلم کیا ہے،پی آئی اے کوبربادکرنے واے دشمن اورغدارہیں۔پی آئی اے کے وکیل نے کہا کہ 2013میں پی آئی اے کو لگ بھگ 44ارب روپے کا نقصان ہوا،2014میں پی آئی اے کو37ارب، 2015میں 32ارب روپے کانقصان ہوا،2016میں پی آئی اے کو45ارب اور 2017میں 44ارب روپے کانقصان ہوا۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیا سارے جہاز پی آئی اے کے ہیں ؟جس پر قومی ایئرلائن کے وکیل نے جواب دیاکہ جی نہیں، کچھ جہاز لیز پر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :