جرمنی،تنخواہوں میں اضافے کے لیے پبلک سیکٹر کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ملک گیر ہڑتال کے دوران ہسپتالوں، چائلڈ کیئر مراکز اور ویسٹ ڈپو کے ملازموں نے کام کا بائیکاٹ کیا

جمعرات 12 اپریل 2018 12:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) جرمن ٹریڈ یونینز نے پبلک سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات منوانے کے لیے دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک گیر ہڑتال کے دوران ہسپتالوں، چائلڈ کیئر مراکز اور ویسٹ ڈپو کے ملازموں نے کام کا بائیکاٹ کیا۔ گزشتہ روز ہوائی اڈوں کے ملازموں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے تھے۔ لیبر یونین ویرڈی پبلک سیکٹر کے شعبے کے تقریباً تیئس لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم حکومت نے اب تک اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :