جرمنی میں پبلک سیکٹر کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

جمعرات 12 اپریل 2018 12:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) جرمن ٹریڈ یونینز نے پبلک سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات منوانے کے لئے جمعرات کو دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی۔

(جاری ہے)

ملک گیر ہڑتال کے دوران ہسپتالوں اور چائلڈ کیئر مراکز کے ملازموں نے کام کا بائیکاٹ کیا۔ گزشتہ روز ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے تھے۔ لیبر یونین ’ویرڈی‘ پبلک سیکٹر کے شعبے کے تقریباً تیئس لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے تاہم حکومت نے اب تک اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :