محکمہ زراعت کی غیر معیاری و ناقص اور جعلی پیسٹی سائیڈز کی فروخت سختی سے روکنے کی ہدایت

جمعرات 12 اپریل 2018 15:01

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء)محکمہ زراعت نے زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کو غیر معیاری و ناقص اور جعلی پیسٹی سائیڈز کی فروخت سختی سے روکنے کی ہدایت کی ہے اور تمام زراعت افسران کو اچانک بیج ، کھاد، زرعی ادویات وغیرہ فروخت کرنے والی دوکانات اور پیسٹی سائیڈز ڈیلرز پر چھاپوں کا بھی حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری ایگریکلچر سمیت دیگر حکام نے بعض مقامات پر غیرمعیاری ، ناقص و جعلی زرعی ادویات و دیگر زرعی مداخل کی فروخت کی اطلاعات کاسختی سے نوٹس لیاہے اور اس ضمن میں فوری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر دوران چیکنگ کسی بھی زرعی ادویات ، کھاد ، بیج فروخت کنندگان کی دوکانات یا پیسٹی سائیڈز ڈیلرز سے کوئی غیر معیاری ، ناقص ، جعلی اشیاء برآمد ہوئیں تو نہ صرف ان کے ڈیلرز کو سر بمہر کردیاجائیگا بلکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرنے کے بعد جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔