سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کما یا جا سکتا ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 12 اپریل 2018 15:01

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ حکومت زراعت کی ترقی ، کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو مفید مشورے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ سر سبز انقلاب لا کر نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ خود کفالت کے بعد اجناس کو بیرون ملک برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایااور سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع بھی کمایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سبزیوں کی مختلف فصلات میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی تحقیقاتی ادارہ نے سبزیوں کی بعض ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جن سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ، معیاری بیج ، کھادوں کے بر وقت استعمال اور ان کی سیرابی کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔