جرمن سیاستدان نے مسلمانوں پر میونسٹروین حملے کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی

میں میرکل نہیں کہ معافی نہ مانگوں،جنہوں نے کبھی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کی، فان شٹروخ کا بیان

جمعرات 12 اپریل 2018 15:02

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) اے ایف ڈی کی نائب رہنما نے میونسٹر وین حملے کے لیے مسلمانوں پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فان شٹروخ نے اپنی ٹوئٹ پر معافی ایک ایسے وقت پر مانگی ہے، جب سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ بڑھ گیا تھا،مہاجرت اور اسلام مخالف جرمن سیاسی پارٹی متبادل برائے جرمنی (اے ایف ڈی) کی نائب رہنما بیاٹرکس فان شٹروخ نے اپنے فیس بک پیچ پر لکھاکہ میونسٹر وین حملے کے بارے میں ٹوئٹ کر کے میں نے غلطی کی۔

میں معذرت خواہ ہوںتاہم انہوں نے اس فیس بک پیغام میں بھی میرکل کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید لکھاکہ میں کبھی بھی میرکل کی طرح بننا نہیں چاہوں گی، جنہوں نے کبھی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :