کشمیر ،افغانستان ،فلسطین میں انسانیت کا قتل عام بند کیا جائے،ملت کشمیر ہیومن رائٹس

جمعرات 12 اپریل 2018 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں کشمیر،افغانستان ،فلسطین اور شام میں انسانیت کے قتل عام ،بنیادی انسانی حقوق کی پامالی،عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی،بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کی طاقت میں بدمستی طاقت کے استعمال کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے پریس کلبوں پر مظاہرے کئے گئے ۔اس سلسلے میں کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے ملت کشمیر کے صدر ملت کشمیر پیرزادہ محمود الحسن،نائب صدر ملت کشمیر منصف الرحمان عباسی ، ،جمیل اختر ،اجہ نذیر ،فارق گل اعوان،خواجہ سہیل،فاروق لولابی سمیت دیگر قائدین خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی ہمارا ایمان ہے ہم ستر سالوں سے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں مگر عالمی طاقتیں ہماری قربانیوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہیں یو این او اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ غفلت کی نیند سو رہی ہیں اقوام متحدہ امیروں کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری آزادی کیلئے جدوجہد پہلے بھی جاری تھی اب بھی جاری ہے آزادی ہمارا ایمان ہے کشمیر ہمارا تھا ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کشمیریوں سے نہیں چھین سکتی ۔ان قائدین نے کہا کشمیری کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر جانیں دے رہے ہیں مگر افسوس پاکستان نے کشمیر کمیٹی ایک نا اہل شخص کے حوالے کر کے کشمیری مسلمانوں کے خون سے بے وفائی کی ۔

کشمیر کمیٹی کے نام پر مراعات کے مزے لینے والوں نے سوائے اپنے ضمیر کے سودے کے کوئی کام نہیں کیا ۔انھوں نے کہا ایک طرف بھارت کشمیری مسلمانوں کا خون بہاتا رہا دوسری طرف پاکستان کا سابق نا اہل وزیر اعظم قاتل مودی کو تحفے اور ساڑیاں بھجتا رہا اور بزنس بڑھاتا رہا یہ شہدائے کشمیر کے خون کے ساتھ غداری ہے ۔ان قائدین نے کہا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں کیوں خاموش ہیں بھارت جنوبی ایشیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے اسے لگام دی جائے ۔

بھارت طاقت کے نشے میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے حساب لیا جائے ۔پاکستان بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے ،بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کے سامنے مسئلے کو اٹھایا جائے،کلبھوشن کو فی الفور پھانسی دی جائے ۔مولوی فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے اور کسی کشمیر ی اہل شخص کو سربراہ بنایا جائے۔ان قائدین نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا پاک فوج زندہ باد پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

مظاہرے میں پنجاب میں معصو م بچیوں سے زیادتیوں کی مسلسل وارداتوں درندگی قرار دیتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ۔افغانستان میں معصوم بچوں کا قتل عام ،فلسطین میں انسانیت کی نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہوئے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :