پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام انسداد منشیات سے متعلق آگاہی سیمینار

جمعرات 12 اپریل 2018 20:15

لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام نوجوانوںکو انسداد منشیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور کنسلٹنٹ اینٹی ڈرگ /اینٹی نارکوٹکس سید ذوالفقار حسین ، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پرفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک، فوکل پرسن شہنیلا طارق، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد نعیم خان و دیگر مقررین نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس سے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔