پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد

جمعرات 12 اپریل 2018 20:15

لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کے زیر اہتمام انگریزی زبان میں بھارتی مصنف شیلا ریڈی کی تحریر کردہ "Mr. and Mrs.

(جاری ہے)

Jinnah: the marriage that shook India"اور اردوزبان میں لکھی مرزا حامد بیگ کی "Anar Kali: a novel"کے موضوع پرلکھی کتب پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ ، شعبہ اردو سے پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، مرزا حامد بیگ، چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، لائبریرینز اور طلبائوطالبات نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر اقبال چائولہ نے برصغیر پاک و ہند میں متنازع شادیوں اور تحریک آزادی پر ان کے اثرات سے متعلق کتاب میںدرج تحریروں پر روشنی ڈالی ، ڈاکٹر ضیاء نے مرزا حامد بیگ کی تصنیف کی چند سطور بیان کرتے ہوئے حاضرین پر کتابوں کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کیلئے زور دیا، مرزا حامد بیگ نے بہترین تقریب کے انعقاد پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تصنیف اکتیس برس کی محنت اور تحقیق کا ثمر ہے، چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کا حصہ بننے پر مقررین و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :