کراچی میں مزیددودن تک گرمی برقراررہے گی،محکمہ موسمیات

شدید گرمی کے باعث پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، ہوا میں نمی کا تناسب صرف6 فیصد ریکارڈ کیاگیا

جمعرات 12 اپریل 2018 20:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ کراچی میں مزیددودن تک گرمی برقراررہے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوروز گرمی کی شدت برقرارہے گی۔ دو روزکے بعدگرمی کی شدت میں کمی آجائیگی۔جمعرات کوکراچی میں شدید گرمی کے باعث پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب صرف چھ فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نمی کم ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہورہی ہے۔ نمی کے کم تناسب کی وجہ سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایاکہ رواں ہفتے بارشوں کاسلسلہ خیبرپختونخوا، بالائی سندھ ،پنجاب اورگلگت بلتستان میں برسے گا۔اس کے علاوہ کراچی میں فی الحال بارش کاامکان نہیں البتہ کراچی میں سمندری ہوائیں بھی چلیں گی۔

متعلقہ عنوان :