جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،رپورٹ

جمعرات 12 اپریل 2018 21:28

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے 10.6 ملین افراد کا جرمنی میں اندراج کیا گیا، جو 2016ئ کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی ایک اہم وجہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی شہریوں کی جرمنی آمد ہے۔ ان میں خاص طور پر پولینڈ، رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ برس شام، عراق اور افغانستان کے باشندوں کی جرمنی آمد کا سلسلہ بھی کم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :