پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوت آف اپلائیڈسائیکالوجی کے زیر اہتمام انسداد منشیات سے متعلق آگاہی سیمینار

جمعرات 12 اپریل 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام نوجوانوںکو انسداد منشیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور کنسلٹنٹ اینٹی ڈرگ /اینٹی نارکوٹکس سید ذوالفقار حسین ، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پرفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک،فوکل پرسن مس شہنیلا طارق، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد نعیم خان و دیگر مقررین نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس سے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالی