آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کی حکومت بنتی نظر آتی ہے،پیر پگاڑا

گزشتہ چار سالوں سے نواز شریف کے ساتھ فون پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر کوئی کسی پارٹی میں نہیں جا سکتا تاہم وہ اتحاد میں تو شریک ہو سکتا ہے، ہم متحد ہو کر حکومت پر دبائو بڑھائیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماء خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس شہباز شریف نے کہا ہے جنوبی پنجاب میرے بہت قریب ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے اس پر میں کہوں گا کہ بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے،خسرو بختیار

جمعرات 12 اپریل 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) فنکشنل) کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق (ن) لیگ کے کورٹس کیسوں کا کیا بنتا ہے معلوم نہیں لیکن آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کی حکومت بنتی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار سالوں سے نواز شریف کے ساتھ فون پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر کوئی کسی پارٹی میں نہیں جا سکتا تاہم وہ اتحاد میں تو شریک ہو سکتا ہے، ہم متحد ہو کر حکومت پر دبائو بڑھائیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے خسرو بختیار نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب میرے بہت قریب ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے تو میں کہوں گا کہ بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے پیر پگاڑا اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقعہ پر پیر پگاڑا نے کہا کہ اگر ہم کوئی پارٹی میں نہیں جا سکتے تو اتحاد میں تو جا سکتے ہیں اور میں نے کہا تھا کہ اس قسم کے الائنس بنا لیں اور اگر کوئی دوسرا میری جگہ آنا چاہتا ہے تو میں اس کو خوش آمدید کہوں گا اور خود دستبردار ہو جائوں گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بات کو لے کر چلنا ہو گا، گزشتہ چار برسوں سے میاں نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، پیر پگاڑا نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے مطابق جو بات سامنے آتی ہے تو کورٹس کیسوں کا معلوم نہیں کیا بنتا ہے لیکن میرے خیال میں آئندہ بھی (ن) لیگ کی حکومت بنے گی، قبل ازیں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما خسرو بختیار نے کہا کہ جب ان کو ضرورت محسوس ہوتی ہے تو یہ فوراً قانون میں ترامیم لے آتے ہیں اور تین چار گھنٹوں میں قانون میں تبدیلی کر دیتے ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ سمجھ کے ناحن لیں ورنہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں میں آپ کو سلام کرنے والا بھی کوئی نہیں ہو گا، اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر قرار داد بھی ختم ہو جائے گی ورنہ دوبارہ سے قرار داد لانا ہو گی، خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب بن جائے تو بہاولپور اس کا ہیڈ کوارٹر ہو گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس پر اصولی بیان دیا ہے، خسرو بختیار نے کہا کہ اب تو ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہے اس لئے ہمارے ووٹ کو عزت دو، جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے تو یہاں بہت ساری پارٹیاں بھی بن جائیں گی جبکہ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا سیاسی پیشوا ہی نہیں بلکہ روحانی پیشوا بھی ہیں۔