اساتذہ کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے وکرپٹ افسران و اہلکاروں کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں، سیکرٹری سکولز پنجاب

جمعرات 12 اپریل 2018 23:05

خانیوال۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور کرپٹ افسران و اہلکاروں کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں اساتذہ کی عزت و تکریم کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر ملک اللہ بخش نے پنجاب ٹیچر ز یونین کے وفد سے ملاقا ت میں کیا، وفد کی قیادت صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رائے غلام مصطفیٰ ریاض نے کی جبکہ وفد میںصوبائی جنرل سیکرٹری چوھرری ارشدگل، مرکزی چیئرمین چودھری تاج حیدر اللہ رکھا گجر ، مرزا طارق محمود ، چوھرری محمد عارف سہو ، منیر چغتائی ، منیر سندھو ، عذرا عبد الحی اور سیدہ اقبال شامل تھے ، ملاقات کے بعد صوبائی سیکرٹری پی ٹی یو محمد ارشد گل نے میڈیا کو بتایا کہ سیکرٹری تعلیم نے پی ٹی یو کے وفد سے ایجنڈے پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے خواتین اساتذہ کے ساتھ بازاری زبان استعمال کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، آئندہ بھرتیوںمیں ٹیچرز سن کو اضافی پانچ نمبر دیئے جائیں گے ،آئندہ پرائمری ٹیچر کی بھرتی ماسٹر ڈگری ہولڈ ر اساتذہ کی پوسٹ سکیل نمبر17کرنے کا وعدہ کیا ٹیچرز کی تنخواہوں سے بینولنٹ فنڈ کی کٹوتی سے ٹیچر فاونڈیشن کی طرز پر ادارہ بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، پنجاب بھر میں تمام ہائی سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی خالی سیٹوں پر 15دن کے اندر مستقل ہیڈ لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں، حالیہ سیٹیں اپ گریڈ کرنے کے بعد PSTسکیل نمبر14میں جو تعینات تھے ان کو دو اضافی انکریمنٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی صدر رائے غلام مصطفیٰ ریاض کے مطالبہ پر پنجاب جن اضلاع میں پروموشن اور پیکج نہیں دیئے گئے ان اضلاع کے ذمہ داران افسران کیخلا ف کارروائی کی جائیگی، سیکرٹری سکولز نے یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اللہ رکھا انجم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جو 15دن کے اندر تعین کرکے ذمہ داران افسران جنہوں نے اساتذہ کا مالی نقصان کیا ہے ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پنجاب بھر میں ایس ایس ٹی کی بطور ہیڈ ماسٹر پروموشن کے آرڈر فوری جاری کرنے کا بھی حکم دیا ،PST ٹیچرز کی آئندہ تجویز و تکفین اور شادی گرانٹ میں سکیل نمبر16اور 17کے درمیان جو فرق ہے اس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :