پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کیخلاف کارروائی جاری،مزید 36اڈے سیل کر دیئے

جمعرات 12 اپریل 2018 22:32

لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تین شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 36عطائیوں کے اڈے سیل کر دئے ،تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئرکمیشن کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ میں 18،راولپنڈی میں 12اور لاہور میں 6عطائیوں کے کاروبار بند کردئے، ا وکاڑہ شہر میں 18عطائیوں کے اڈوںمیں 7 جراح ،6 جعلی دندان ساز اور5 ایلوپیتھی عطائی تھے،اسی طرح روالپنڈی کے بند کئے گئے 12اڈوں میں9 جعلی دندان سازوں کے علاوہ 3 ایلوپیتھی عطائی جبکہ لاہور کے سیل کیے گئے 6کاروباروں میں تما م ایلوپیتھی عطائی تھے،جن میں امجد کلینک لاثانی میڈیکل سٹور،خادم کلینک،اشفاق کلینک،محمدیہ ہیلتھ کلینک،حامد ہومیوپیتھک کلینک ، کرن کلینک اور میٹرنٹی ہوم شامل ہیں،یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب تک 8,500سے زائد عطائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انہیں 6 کروڑ 65 لاکھ روپے جرمانہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :