بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں کنٹرول روم قائم

جمعرات 12 اپریل 2018 23:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) اعلیٰ ثانوی سکول سرٹیفیکیٹ (انٹرمیڈیٹ) سالانہ امتحانات 2018 کے دوران ،طلباء ،والدین اورعام لوگوں کو وسیع پیمانے پر سہولیات کی فراہمی کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میںایک کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے ۔ یہ کنٹرول روم، 20 ۔اپریل 2018 ۔

(جاری ہے)

سے امتحانات کے دوران صبح 8 بجے سے 4 بجے سہ پہر تک سہولیات فراہم کرے گا۔

مذکورہ کنٹرول روم میںدوارکانی عملے سے ٹیلی فون نمبرز: 091-9216878-091-9222048 پرجبکہ فیسیلیٹیشن کم کمپلینٹ سیل سے ٹیلی فون نمبر: 091-9221404 اور 091-9222171 اورای میل ایڈریس: [email protected] سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے دفتر سے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :