پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں

حشرات کی بھرمار،مضرصحت گھی کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس سربمہر 4 فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،وارننگ نوٹس جاری

جمعرات 12 اپریل 2018 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے لاہور کے مختلف علاقوں میںکاروائیاںکرتے ہوئے ناقص اشیائیخوردونوش کی موجود گی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر5مختلف فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر44,000کے جرمانے عائد کیے۔تفصیلات کے مطا بق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹائون اورکوٹ عبدالمالک کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہو ئے ذیشان فوڈ پراڈکٹ اورکراچی چٹخارہ باربی کیوکومس برانڈنگ،گندے آئل کے استعمال،حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لبرٹی مارکیٹ میں چیکنگ کر تے ہو ئے کراچی ماسٹر فوڈز،اصل کراچی پراٹھا اور کراچی سلور سپون کوپروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،خراب آئل،گندے برتنوں کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںمختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران صدیق کباب شاپ،الفضل ریسٹورنٹ،آئس فوڈ اور وکٹوریا سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور مضرصحت گھی کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،فوڈ کٹس نہ پہنے،،خراب آئل اور ناقص مصالحہ جات کی موجودگی پر 44,000کے جرمانے عائد کر دیے۔

مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران متعد دفوڈ پوائنٹس،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :