مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 12 اپریل 2018 23:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے آفس آف اسٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے انگلش ڈویلپمنٹ سینٹر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہران یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بروہی اور حیدرآبادانڈس لائن کلب کے ڈاکٹر محمد اسلم خان نے کیمپ کا فتتاح کیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد انڈس لائن کلب کے تعاون سے لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے مہران یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات ، استاتذہ، افسران ، ملازمین اور سکیورٹی عملے کی شوگر اور دل کی بیماریوں کے ٹیسٹ کئے اور مطلوبہ دوائیاں بھی فراہم کیں۔ مہران یونیورسٹی کے ایڈوائزر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر تنویر فلپوٹو ، ای ایل ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان و دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا-

متعلقہ عنوان :