بھارتی وزیراعظم کیخلاف گو بیک مودی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا

جمعرات 12 اپریل 2018 23:31

بھارتی وزیراعظم کیخلاف گو بیک مودی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر 'گو بیک مودی' ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی کے خلاف چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپاً احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں ۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر گو بیک مودی کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔چنئی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جاتی رہیں ،ْچنئی شہر میں احتجاج اس قدر شدید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا پڑا جس پر ٹوئٹر صارف ستیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں فضا میں چھوڑے گئے غباروں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ نے طیارے کے ذریعے آنے کا منصوبہ بنایا تاہم ہمارے پاس بھی دوسرا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

امن شرما نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وہ گو بیک مودی کی حمایت کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔سنکر داس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہیں اس لیے ان کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم تامل عوام ان سے ایک قدم آگے ہیں، لوگوں نے سیاہ غباروں سے نریندی مودی کا فضا میں استقبال کیا۔کارتھک چبی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو جہاز میں دکھایا گیا ۔