ملک بھر کا لاک ڈاون شروع

جمعرات 12 اپریل 2018 23:38

ملک بھر کا لاک ڈاون شروع
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے لاہور میں ختم نبوت ﷺدھرنے میں تحریک اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کے بعد تحریک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی کال پر راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے دھرنوں کی کال پرجمعرات کی سہ پہر راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے سینکڑوں لٹھ بردار کارکنان لیاقت باغ چوک پہنچ گئے جنہوں نے ٹائر جلا کر لیاقت باغ میں چاروں اطراف کی ٹریفک بلاک کر دی اور لیاقت باغ چوک میں دریاں بچھا کر دھرنا دیا تحریک کے ڈویژنل رہنما علامہ عبدالطیف قادری ، ضلعی رہنما علامہ محمد شفیق قادری ،راولپنڈی سٹی کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق اور علما مشائخ ونگ کے رہنما علامہ وسیم چشتی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ کو بلاک کردیا اور حکومت مخالف نعرے جاری پولیس اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس نے مطاہرین اور دھرنا کے شرکا کو فری ہینڈ دیئے رکھا اس دوران دھرنے کے شرکا ء نوجوانوں نے دھرنے کی کووریج کرنے والی اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ کر دیا کارکنوں کے تشدد سے اے آر وائی کا کیمرہ مین فرزان عالم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا کارکنوں کے اشتعال کی وجہ سے فیض آباد ، شمس آباد ،اور مری روڈ سمیت اہم مقامات پر پولیس تعینات کر دی گئی قائدین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتظامیہ یا پولیس ہمارے ساتھ رابطوں کی بجائے حکومت براہ راست ہماری قیادت سے رابطہ کرے اور معاہدہ فیض آباد پر من و عن عمل درآمد کرے مقررین نے کہا کہ یہ دھرنا مرکزی قیادت کی کال پر دیا گیا ہے اور اس کا اختتام بھی مرکزی قیادت کے حکم پر ہو گا اگر انتظامیہ یا پولیس نے کسی قسم کی کاروائی کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی ادھر اطلاعات کے مطابق لاہور سے چلنے والی کال پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے لاھور،پشاور،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، بورے والا،بہاول نگر، موٹر وے، جی ٹی روڈ،ملتان روڈ و دیگر شہروں کی شاہراہوں پر دھرنے دے دیئے ہیں جہاں پر تحریک لبیک کے کارکنان نے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پرمکمل عملدرآمد تک پنجاب کی اہم سڑکیں بلاک کر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںامور حیونات ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بہت جلد اقدامات کرے گے صوبائی وزیر حیوانات ،ماحولیات و جنگلات کا لورالائی میں تقریب سے خطاب۔