پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرانوالہ ڈویژن میں کارروائیاں 7مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیئے

جمعرات 12 اپریل 2018 23:42

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرانوالہ ڈویژن میں کارروائیاں 7مختلف فوڈ پوائنٹس ..
گوجرانوالہ۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے 7مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہر جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو71,500کے جرمانے عائدکر دیے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فود سیفٹی ٹیمز نے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران مضرِ صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیبی بیکرز،جوبلی آئس کینڈی،عارف بیکرز اینڈ پروڈکشن یو نٹ کوسر بمہر کر دیا۔ضلع گجرات میں ہی کارروائیاں کر تے ہو ئے فوٹو سٹوڈیو،بٹ قلفہ اینڈ فوڈ پوائنٹ اور سنیکس پروڈکشن یو نٹ کونیلے ڈرمز،مضرِ صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میںچیکنگ کے دوران غلام شبیر کریانہ سٹور کوممنو عہ گٹکا ،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ،گجرات اور منڈی بہائوالدین میںکارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر36,500کے جرمانے عائد کیے۔ضلع سیالکوٹ اور حافظ آباد میں چیکنگ کے دوران4فوڈ پوائنٹس کواشیاء کی تاریخِ اجراء و تنسیخ نہ ہو نے،صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر 35,000کے جرمانے عائد کیے۔

ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ1500لِٹرغیر معیاری دودھ،350کلوکلرڈ سلانٹی،زائدالمیعاد بوتلیں،مصالحہ جات،رنگ کاٹ، مضرِ صحت مٹھائی اور دیگر اشیاع کو ضائع کر دیا۔مختلف فود پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،پروڈکشن یونٹس، سویٹس، بیکرز اور کریانہ سٹورزکوصفائی کے غیر معیاری انتظامات،حشرات کی موجودگی، میڈیکلز کی عدم دستیابی اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :