پنجاب بھرمیں 879ٹریفک حادثات میں12ا فراد جاںبحق1001زخمی

جمعرات 12 اپریل 2018 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی879مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں12افراد جاں بحق 1001افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں403افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 465ڈرائیوز،21کم عمرڈرائیورز401مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ242ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد72حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1001متاثرین میں830مرد اور171خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں160فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ282زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں690موٹر سائیکلز،135آٹو رکشے،74موٹر کاریں،13مسافربسیں،47وین،40ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :