نو تشکیل شدہ سو سائیٹیز کے عہد ید اران کی تقریب حلف برداری

جمعرات 12 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) وفا قی اُردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی، اسلام آباد کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے نو تشکیل شدہ سو سائیٹیز کے عہد ید اران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور عہدید اران سے حلف لیا۔

انچارج کیمپس نے اپنے خطاب میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کریں اور جامعہ کے علمی وقار میں اضافے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں۔ انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے متعد و اقدامات کا بھی اعلا ن کیا۔