معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس ٹریفک حادثے کا شکار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اپریل 2018 22:40

معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس ٹریفک حادثے کا شکار
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اپریل 2018 ء ):معروف سوشل میڈیا سٹار اور پاکستان نژاد برطانوی کامیڈین شام ادریس ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا سٹار اور پاکستان نژاد برطانوی کامیڈین شام ادریس ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔اس موقع پر انکا ایک دوست بھی انکے ہمراہ تھا۔دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شام ادریس کے اہلخانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس ٹریفک حادثے کا شکار