سپریم کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے سے متعلق دائردرخواست خارج کردی

جمعرات 12 اپریل 2018 23:57

سپریم کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے سے متعلق دائردرخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے سے متعلق دائردرخواست خارج کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ سارے ٹریول ایجنٹ یہاں آجاتے ہیں لیکن اس موقع پرعدالت کوئی بھی ایکشن نہیں لے سکتی۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مختلف نئے ٹورآپریٹرز کی جانب سے کوٹہ دلانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ حج کوٹہ کے لئے سارے ٹریول ایجنٹ یہاں آجاتے ہیں، حالانکہ اس وقت ہم کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں، ایسے مقدمات سپریم کورٹ میں نہیں آنے چاہیئے، اگرآئندہ اس طرح کے مقدمات سپریم کورٹ میں لائے گئے تو درخواست گزار کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، حج ایک مقدس فریضہ ہے اس کی انجام دہی کاعمل مکمل ہونے دیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :