بارات دیر سے کیوں لائے، بارات کا گھونسوں اور لاتوں سے استقبال

تلخ کلامی سے شروع ہونی والی بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، دلہن کے گھر والوں نے دولہن بھیجنے سے انکار دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اپریل 2018 23:10

بارات دیر سے کیوں لائے، بارات کا گھونسوں اور لاتوں سے استقبال
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اپریل 2018 ء ):بارات دیر سے کیوں لائے،استقبالیوں نے بارات کا گھونسوں اور تھپڑوں سے استقبال کر ڈالا۔ تلخ کلامی سے شروع ہونی والی بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، دولہا دلہن لئیے بغیر ہی واپس آ گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مریدکے کے علاقے شہزاد ٹاون میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں محنت کش رمضان کی بیٹی کی بارات کو دن 2 بجے آنا تھا لیکن بارات 6بجے دلہن لینے پہلنچی ۔

اس قدر تاخیر پر آنے سے دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں سے احتجاج کیا۔تلخ کلامی سے شروع ہونی والی بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں متعدد باراتی زخمی ہو گئے۔شادی والا گھر میدان جبگ بن گیا،دولہا بھی زخمی ہوا جس کے بعد دولہا کے گھر والوں نے دلہن لے جانے سے انکار کر ڈالا۔پولیس اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔