چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پر حملہ

کارکنان نے چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پر فیض پور انٹرچینج پر حملہ کر دیا، گاڑ ی پر پتھراؤ،ٹائر بھی پنکچر کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اپریل 2018 23:31

چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پر حملہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اپریل 2018 ء ):چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پر حملہ ہوا ہے۔کارکنان نے چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پر فیض پور انٹرچینجکے قریب حملہ کر دیا، گاڑ ی پر پتھراؤ،ٹائر بھی پنکچر کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنے لاہور بھر میں جاری ہیں۔اس وقت لاہور کی تمام اہم شاہراہیں مظاہرین نے یرغمال بنا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیض پور انٹر چینج کے قریب تحریک لبیک کے کارکنان نے چئیرمین تحریک لبیک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔کارکنان نے چئیرمین تحریک لبیک کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی اور گاڑی پر پتھراو بھی کیا۔،مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑی کے ٹائر بھی پنکچر کر دیئیے گئے۔قریبی ذراؤ کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک لبیک خطاب کرنے کے لیے منڈی بہاولدین جا رہے تھے۔