جرمن نوآبادیاتی دور، برلن میں سڑکوں کے پرانے نام بدلنے کا فیصلہ

برلن میں مقامی حکومتی سطح پر اس بارے میں بحث کے بعد حتمی فیصلہ ایک رائے شماری میں کیا گیا

جمعہ 13 اپریل 2018 13:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) جرمن دارالحکومت کے برلن مِٹے نامی وسطی حصے کی بلدیاتی انتظامیہ نے براعظم افریقہ میں جرمن نوآبادیاتی دور کی اہم شخصیات سے منسوب سڑکوں اور گلیوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیصلے کے تحت اب ایسی سڑکوں اور گلیوں کو افریقی ممالک نمیبیا اور تنزانیہ میں نوآبادیاتی دور کے خلاف مزاحمتی تحریکوں کے نمایاں رہنماؤں سے موسوم کر دیا جائے گا۔ وسطی برلن میں مقامی حکومتی سطح پر اس بارے میں بحث گزشتہ تین دہائیوں سے جاری تھی اور حتمی فیصلہ ایک رائے شماری میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :