ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے لاہور میں نیا علیحدہ صدر دفتر قائم کر دیا

جمعہ 13 اپریل 2018 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے جوہر ٹائون لاہور میں واقع ادارہ شماریات پنجاب کی عمارت میں باقاعدہ طور پر ایک نیا علیحدہ صدر دفتر قائم کر دیا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو ، ڈاکٹر ظاہر شاہ ایڈوائزر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن تبجیل اشرف چیمہ کے ہمراہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے صدر دفتر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ شماریات پنجاب ساجد رسول سمیت ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ایم اینڈ ای محمد اسد خان، ڈائریکٹر پیری ڈاکٹر ممتاز انور اور دیگر ملازمین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ایم اینڈ ای کے صدر دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی تبجیل اشرف چیمہ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی بشمول سیکرٹری پی اینڈ ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں کی کاوشوں کی بدولت صوبہ پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کو باقاعدہ طور پر ایک مضبوط ادارے کا درجہ ملا ہے اور مذکورہ ادارہ ایم اینڈ ای ان کی راہنمائی میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن بخوبی شفاف طریقے سے کر رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے کہا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اپنی نئی قیادت میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے بخوبی فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ صوبہ میں ڈویلپمنٹ گولز کے اہداف کو پورا کرنے میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا اہم کردار ہوگا۔

ادارہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن میں تمام تر ماہرین مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایم اینڈ ای محکمہ پی اینڈ ڈی کا ایک اہم حصہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ادارہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی اپ گریڈیشن کے تحت ادارہ ایم اینڈ ای کو اس قدر اہل بنایا گیا ہے کہ جس کی مدد سے صوبے میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مداخلت سے گڈ گورننس کے عملدرآمد کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

صوبہ میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کی کارکردگی میں بہتری لانے میں ایم اینڈ ای اپنا ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب سے ایڈوائزر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر ظاہر شاہ سمیت ڈائریکٹر جنرل شماریات ساجد رسول نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے آخر میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ نئے صدر دفتر کے کمروں کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :