پنجاب حکومت نے لائوڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کر دی

مساجد میں ایک کی بجائے چار سپیکر لگانے کی اجازت ، گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے

جمعہ 13 اپریل 2018 16:04

پنجاب حکومت نے لائوڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے لائوڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مساجد میں ایک کی بجائے چار سپیکر لگانے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مساجد پر صرف ایک ہی سپیکر لگانے کی اجازت تھی مگر اب پنجاب حکومت نے لائوڈ سپیکرایکٹ میں ترمیم کر دی ہے اور گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ترمیم شدہ ایکٹ پر دستخط بھی کر دیئے ہیں جس کے مطابق مساجد پر اب چار سپیکر لگانے کی اجازت ہو گی ۔یاد رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے دھرنے میں شرائط کے دوران ایک شرط سپیکر بڑھانے سے متعلق بھی رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :