نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےدامادعلی عمران کوطلب کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 15:50

نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےدامادعلی عمران کوطلب کرلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) :نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےداماد علی عمران کو طلب کرلیا،علی عمران سے کرپشن سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پروزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کرپشن کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

علی عمران کوآمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپےمبینہ طورپرعلی عمران کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔علی عمران کی ملکیت میں لاہورکے پوش علاقےمیں ایک ٹاورکا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نیب کوایل ڈی اےسےریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ نیب لاہورنے علی عمران کوپیر16اپریل کو دوپہر2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف پہلے بدعنوانی کیسز میں پہلے ہی نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :