پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا بجٹ استعمال نہ کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع

جمعہ 13 اپریل 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا بجٹ استعمال نہ کرنے کے خلاف ایک تحریک التوائے کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے تقرقیاتی بجٹ میں 643 ارب روپے مختص کئے لیکن رواں مالی سال کے 9 مال کے دوران پنجاب حکومت صرف 260 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کر سکی حالانکہ 30 جون تک مختص کئے گئے ترقیاتی بجٹ کو ختم کرنا لازم ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت نے 383 اورب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال نہ کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکمران صرف دکھاوے کا کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :