ْلاہور ہائی کورٹ: تحریک لبیک کا دھرنا ختم نہ کرانے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو نوٹس جاری

جمعہ 13 اپریل 2018 16:10

لاہور۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم نہ کرانے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار آمنہ ملک کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دھرنا ختم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،جس پرعدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :