جنوبی پنجاب میں اراضی ریکارڈ سنٹر ز کی چارعمارتوں کی تعمیر

جمعہ 13 اپریل 2018 17:27

ملتان۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو اراضی ریکارڈسنٹر ز پر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے وسیع و عریض عمارتوں کاقیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والی تحصیلوںمیں 4نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز قائم کیے جار ہے ہیں۔ جن میں 3عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں جبکہ باقی 1عمارت جون2018سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔

تحصیل بہاولپور ، راجن پوراور روجھان میں بالترتیب 38.9ملین، 29.6ملین اور 29.65ملین کی لاگت سے نئی عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں جہاں سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے سہولیات کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جبکہ صادق آبادمیں 42.15ملین کی لاگت سے تعمیر کی جانیوالی عمارت جون 2018تک عوام کی خدمت میں میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

نئی بلڈنگز پہلے سے زیادہ کشادہ ہیں ۔ ان بلڈنگز میں 200سے 250افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

لوگوں کی سہولت کیلیے بزرگ افراد اور خواتین کے لیے پہلے سے الگ سروس کائونٹرزکو مزید موثر بنایا جارہا ہے ۔ جس میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات مہیا کی جاسکیں گی۔ خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی قائم کیے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ اراضی ریکارڈسنٹرز پہلے عارضی بلڈنگز میں کام کررہے تھے۔ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے آٹومیٹڈ کمپلینٹ سسٹم کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ جس سے لوگوں کی شکایات کو حل کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرمیںہیلپ لائن پر مفت کال کی سہولت کے لیے فرد بوتھ قائم کیے جارہے ہیں۔ جس سے صارفین بغیر کسی چارجز کے اپنی شکایات اور تجاویز نوٹ کرواسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :