جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیںگے،جاوید ہاشمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اپریل 2018 17:28

جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیںگے،جاوید ہاشمی
ملتان (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2018ء) : سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیں گے،اس وقت سے ڈریں جب الگ صوبے کیلئے جھگڑے ہونگے،الگ صوبے کے لیے تحریک چلی تو سڑکوں پر ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکی تحریک کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیں گے۔ صوبہ بننے سے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے لیے تحریک چلی تو سڑکوں پر ہوں گا۔ انہوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اس وقت سے ڈریں جب الگ صوبے کیلئے جھگڑے ہوں گے۔