وزیراعلیٰ پنجاب کی بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد

جمعہ 13 اپریل 2018 18:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
لاہور۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سکھ برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بیساکھی کے تہوار کو جوش و خروش سے منانے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اوربیساکھی پیار ، محبت اورخوشیاں باٹنے کا تہوار ہے، اس موسم میں برصغیر پاک و ہند کے کسان اپنی گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز کرتے ہیں اور اچھی فصل ہونے پر خوشی اور شادمانی کے اظہار کیلئے روایتی میلوں ٹھیلوں کا انعقاد کیا جا تا ہے اور اس موقع پر دوستوںوعزیزوں کے ساتھ پیار ،محبت اور عہدو پیماں کا اظہار کیا جا تا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد پر عمل پیرا ہونے کی مکمل آزادی ہے ، پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے متعدد مقدس مقامات موجود ہیں، گوردواروں کی دیکھ بھال ، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں گوردواروں کے انتظامات میں نکھار اور بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :