پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈجیسے منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہی:شہبازشریف

زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی‘مسلم لیگ( ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائدؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی‘نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی:وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 13 اپریل 2018 18:05

پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈجیسے منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں ..
لاہور۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہمارے بے مثال اقدامات کے مثبت اور نتیجہ خیزنتائج سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں کے ثمرات سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر کے کم وسیلہ طلباء وطالبات کو ان کا حق دیا گیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈجیسے غیر معمولی اور منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہے۔ ہزاروں طلباء و طالبات اس پروگرام کی وساطت سے تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اربوںروپے کے تعلیمی وظائف طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تعلیمی وظائف کے ذریعے کم وسیلہ طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کا حق دیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں دیگر صوبوں کے ہونہار کم وسیلہ طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔ اللہ تعالی نے عام انتخابات میں کامیابی دی تو تعلیمی فنڈ کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراء کریں گے۔

زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ( ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائدؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی۔ وہ صوبائی وزیر حمید ہ وحید الدین اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ پنجاب اور پاکستان کے عوام مجھے دل و جان سے عزیز ہیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے ذریعے ملک کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو آئندہ الیکشن میں عوام مسترد کردیں گے۔

ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی ٹھوس اور شفاف معاشی پالیسیوں کے باعث ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت بحال ہوئی ہے۔صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔

جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔ نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی اورکس نے قوم کا وقت برباد کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کرتی رہے گی۔محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کامشن پوار اکریں گے۔

متعلقہ عنوان :